کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے چناب نگر میں آگاہی مہم جاری

 کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے  چناب نگر میں آگاہی مہم جاری

چناب نگر(نامہ نگار)ے ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے چناب نگر میں آگاہی مہم جا ری ہے۔

ڈی ایس پی خرم شہزاد، ایجوکیشن یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے ۔ شہریوں کو کم عمر ڈرائیونگ کے مضمرات، روڑ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خرم شہزا د کا کہنا تھا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ 18 سال سے کم عمر اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کے لیے سپشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر والد کیخلاف مقدمہ درج ہو گا ۔ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی ہرگز مت چلانے دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں