مہاجرین کی اسمبلی میں نشستیں ختم کرنے سے کشمیر کاذ کو نقصان پہنچے گا:شہباز گجر

مہاجرین کی اسمبلی میں نشستیں ختم کرنے  سے کشمیر کاذ کو نقصان پہنچے گا:شہباز گجر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں آباد جموں کشمیر مہاجرین کی آزاد کشمیر اسمبلی میں بارہ نشستیں ختم کرنے سے کشمیر کاذ کو نقصان پہنچے گا۔

شہباز گجر نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے اوورسیز کشمیریوں کی نمائندگی بھی آزاد کشمیر اسمبلی میں ختم ہوجائیگی لہذا ایکشن کمیٹی کا یہ مطالبہ غیر حقیقی ہے اس اقدام سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے موقف کو بھی بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوسکتا ہے ۔ وفاقی حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبہ کو یکسر مسترد کردے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں