تمغہ امتیاز کا اعزاز ٹوبہ کے عوام، انکے خاندان اور تمام ساتھیوں کا:کاشف اشفاق

تمغہ امتیاز کا اعزاز ٹوبہ کے عوام، انکے  خاندان اور تمام ساتھیوں کا:کاشف اشفاق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں دیا جانے والا تمغہ امتیاز کا اعزاز ان کی ذات کا نہیں بلکہ ٹوبہ کے عوام، انکے خاندان اور ان تمام ساتھیوں کا ہے۔۔۔

 جنہوں نے ہمیشہ ان پر اعتماد کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔چناب ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ انکے والد سابق ضلع ناظم چوہدری اشفاق نے اپنی زندگی میں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی اور ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیااور یہی روایت آج بھی جاری ہے۔ ٹوبہ کی تعمیر و ترقی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، تعلیمی سرگرمیوں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے انکے خاندان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا اور علاقے کی بہتری کے لیے عملی کردار ادا کرنا انکے خاندان کی پہچان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں