تنخواہوں اور اجرت میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے :رانا اختر
کمالیہ (نمائندہ دنیا )سماجی شخصیت رانا اختر خاں نے کہا ہے کہ ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرکاری ملازمین اور محنت کش طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔
موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مزدوروں کی بنیادی اجرت میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے اور اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ حکومت کی جانب سے مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت تقریباً 40 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی تاہم متعدد نجی اداروں، فیکٹریوں اور کاروباری مراکز میں اس فیصلے پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ ہزاروں مزدور اب بھی مقررہ اجرت سے کم تنخواہوں پر کام کرنے پر مجبور ہیں، جسکے باعث ان کے لیے اپنے خاندان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔