منگنی کی تقریب کے دوران مخالفین کی مبینہ طور پر فائرنگ

منگنی کی تقریب کے دوران  مخالفین کی مبینہ طور پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منگنی کی تقریب کے دوران مخالفین کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی حیدر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بھتیجی کی منگنی کی تقریب چل رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں