ڈی پی او چنیوٹ کا مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ

 ڈی پی او چنیوٹ کا مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ

ڈاکٹر نوید عاطف نے سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق ہدایات دیں مجالس اورجلوسوں پر عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا:گفتگو

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے محرم الحرام کے حوالے سے رجوعہ سادات کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل سٹی محمد شعیب خان ودیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او نے امام بارگاہ کے دورہ کے د وران سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے تعزیہ جلوسوں کے روٹ پرسکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق ہدایات دیں ۔ اس موقع پر گفتگو میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔مجالس،جلوسوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ دریں اثناء ڈی پی او چنیوٹ نے اردل روم کے دوران پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی،صحت،بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اورموقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔ اس حوالے سے گفتگو میں ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کی فیمیلیز کی ویلفیئر کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں