چنیوٹ :وولینٹیئرز کیلئے پولیس لائن میں تربیتی ورکشاپ
انسٹرکٹرز نے وولینٹئرز کو لیکچر کے دوران مختلف امور بارے آگاہی بھی دی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔سٹی سرکل کے وولینٹیئرز کیلئے پولیس لائن میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز نے وولینٹئرز کو لیکچر دیا۔وولینٹرئز کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز ،فزیکل سرچ کے طریقہ کار سے آگاہی دی۔وولینٹئرز کو میٹل ڈٹیکٹر کے استعمال کے طریقہ کار،میٹل ڈٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ سے متعلق آگاہی دی۔وولینٹئرز کو فزیکل سرچ،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیمو دیاگیا،مشق کروائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے سلسلہ میں وولینٹرئز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔محرم الحرام کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔