شادی شدہ خاتون بیٹی سمیت اغوا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر بیٹی سمیت اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں اعجاز نام شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی غیر موجودگی میں ملزم نے اس کی اہلیہ اور بیٹی کو اغوا کرلیا اور نہ معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔