ڈجکوٹ ماڈل بازار بارش میں خستہ حال
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈجکوٹ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ماڈل بازار کا پہلی ہی بارش کے بعد حلیہ بگڑ گیا، جس پر شہریوں اور تاجروں نے شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق ماڈل بازار میں خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے فینسی درخت بارش اور تیز ہواؤں کے باعث زمین بوس ہوگئے ، جبکہ آرائشی تتلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر بے جان منظر پیش کرنے لگیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل بازار میں ہونے والے تعمیراتی کاموں اور استعمال شدہ میٹریل کے معیار کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔