لائبریز آن ویلز منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لائبریز آن ویلز منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

گرما تعطیلات کے بعد لاہور سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز، 198ملین لاگت آئے گی ، منصوبے کے تحت 85الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی، ہر گاڑی میں 20ٹیبلٹ نصب گاڑیوں میں بڑی ایل ڈی ڈی سکرین نصب ، موبائل لائبریری یومیہ ایک سکول کا دورہ کرے گی ، مقررہ شیڈول کے تحت سکولوں میں تعلیمی خدمات فراہم کی جائیں گی، حکام

 ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں چھٹیوں کے بعد ‘‘لائبریریز آن ویلز’’ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تفصیل کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری سکولوں میں ‘‘لائبریریز آن ویلزکا منصوبہ مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے چھٹیوں کے فوری بعد کیا جائے گا جس پر 198 ملین روپے کی لاگت سے جدید موبائل لائبریری منصوبہ مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت 85 الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ ہر موبائل لائبریری میں 20 جدید ٹیبلٹس نصب کئے جائیں گے منصوبے میں طلبہ کی سہولت کے لئے ہر گاڑی میں بڑی ایل ای ڈی سکرین بھی موجود ہوگی، موبائل لائبریری روزانہ ایک سکول کا دورہ کرے گی، ہر گاڑی مقررہ شیڈول کے تحت سکولوں میں تعلیمی خدمات فراہم کرے گی الیکٹرک گاڑیاں روزانہ مقررہ چارجنگ سٹیشن سکول سے چارج ہوں گی، منصوبے سے ہر سکول کے طلبہ کو لائبریری اور ڈیجیٹل لرننگ کی سہولت میسر آئے گی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے طلبہ میں مطالعے اور کتب بینی کے رجحان کو فروغ دیا جائے گا، موبائل لائبریری منصوبہ تعلیمی معیار بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں