محرم الحرام کے انتظامات ، لائسنس ہولڈرز ، محکموں کا اجلاس

محرم الحرام کے انتظامات ، لائسنس ہولڈرز ، محکموں کا اجلاس

مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے : ڈی پی او

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے لائسنس ہولڈرز اور الائیڈ محکموں کا اجلاس ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کیلئے سکیورٹی، صفائی، طبی سہولیات، راستوں کی کلیئرنس اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ لائسنس داران نے درپیش مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے متعلقہ محکموں کو تمام نشاندہی شدہ امور فوری مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی پولیس اور سول ڈیفنس اہلکار جلوسوں کے راستوں کی سویپنگ کریں گے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سبیلوں کی چیکنگ کرے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ، مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی یقینی بنائی جائے گی اور سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں