گوجرہ : دو مختلف واقعات میں خواتین بچوں سمیت اغوا

 گوجرہ : دو مختلف واقعات  میں خواتین بچوں سمیت اغوا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) دو افراد نے شادی شدہ خواتین کو دو بچوں سمیت اغوا کرلیا۔ چک نمبر 178 گ ب گھوگا کی ثمینہ کوثر نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ۔۔۔

 اس کی بیٹی اقصیٰ جاوید اپنے دو بچوں، چھ سالہ محمد اور ساڑھے تین سالہ آصف کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ محمد حمزہ سمیت دو افراد وہاں آئے اور خاتون کو بچوں سمیت اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔علاوہ ازیں چک نمبر 345 ج ب کی فتح بی بی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کی بیٹی شریفاں بی بی جمعہ خان سے پیسے لینے گئی تھی، تاہم پیسے دینے کے بجائے جمعہ خان سمیت تین افراد نے اسے زبردستی اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں