پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں
لاہور (آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے شہباز شریف ولد محمد شریف کو ایگریکلچرل سائنسز (اینٹو مولوجی)، راقیہ اشرف دخترمحمداشرف کو کلینیکل سائیکا لوجی،ریحانہ غلام دخترقاری غلام مہرکو جغرافیہ۔۔۔
عائشہ علی دختراصغر کوایڈمنسٹریٹو سائنسز (مینجمنٹ)، ژنگ شوان یوولدژنگ ہائی پنگ کو تاریخ،سدرہ صابردخترصابر بٹ کو اردو،عنبرین بتول دخترواجد علی شاہ کو کیمسٹری، زہرہ افضل ملک دختر افضل ملک کو پولیٹیکل سائنس، محمد کاشف ولدعبدالغفارکو اسلامیات اورفائزہ عزیز دختر عزیز احمدکو مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔