امریکہ ‘ ایران تنازع سے چاول مارکیٹ کمزور:عبد الحمید
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے فوڈ سپلائی چین کو ہلا کر رکھ دیا:سہیل شاہ ،ساجد محمود
گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات رائس کلب کا اجلا س صدر حا جی عبد الحمید کی زیر صدارت مقا می ر یسٹورنٹ میں ہو ا ، سیکر ٹر ی ثو با ن نو ا ز بٹ نے کلب کی ما ہا نہ کا ر کر دگی پر بر یفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق اجلا س میں چا و ل و منجی کی خر ید و فر و خت کے حوالے سے تبا د لہ خیا ل کیا گیا ،اجلا س میں ممبر ان نے ملکی و بین الاقوامی چاول کی مارکیٹ کی موجودہ غیر یقینی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہا ر کیا ،اجلا س میں خطا ب کر تے ہو ئے صدر ر ائس کلب حا جی عبد الحمید کا کہنا تھا ، موجو د ہ صو ر تحا ل میں چا ول کی ما ر کیٹ کمز ور ہے ، امر یکہ ، ایر ان تنا زع کے با عث نہ ما رکیٹ میں تیز ی ہے نہ کمی ، انٹر نیشنل ٹر انسپو ر ٹ میں بند ش کی وجہ سے ایکسپو ر ٹ نہیں ہو ر ہی جس و جہ سے ما ر کیٹ میں ہلچل نہیں، اس وقت ایکسپورٹ کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے ، سا بق صدورسید سہیل شا ہ اور سا جد محمو د کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے عالمی فوڈ سپلائی چین کو ہلا کر رکھ دیا ،عالمی بحران کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی کئی عوامل مارکیٹ کو متاثر کر رہے ہیں۔