ڈپٹی کمشنر اور اے سی وزیرآباد کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر اور اے سی وزیرآباد  کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی الفت شہزاد، منیجنگ ڈائریکٹر واسا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ ہنگامی دورہ شہر کے بنیادی مسائل، صفائی کے نظام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے کیا گیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، خوبصورتی کے اقدامات، اور شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی و نکاسیِ آب کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیرآباد کو ماڈل شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں