سٹیلائٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نے سٹیلائٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں اور سنٹر میڈین میں گرین بیلٹس کی تیاری کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل مارکیٹ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔