سیالکوٹ:ریسکیو 1122اور دیگر اداروں کی سیلاب سے نمٹنے کی مشق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریسکیو1122نے سیلابی صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نہراپر چناب میں موترہ کے مقام پر تیسری فرضی مشق کا انعقاد کیا
،ضلع بھر کے تمام محکموں ریسکیو 1122سمیت ہیلتھ، TMA سیالکوٹ، واسا،سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی ڈسکہ و سمبڑیال محکمہ انہار، لائیو سٹاک اور سماجی تنظیموں نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر فرضی مشقوں میں سیلاب سے نمبرد آزما ہونیوالے آلات کے سٹال لگائے ۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کے ہمراہ ریسکیوسکاؤٹس نے بھی حصہ لیا۔