سینئر میڈیکل اساتذہ کے تجربات اور مشاہدات نوجوان نسل کیلئے قیمتی سرمایہ :فاروق افضل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے۔
کہ نوجوان ڈاکٹرز جدید ٹیکنالوجی اور سپیشلائزیشن کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور عالمی سطح پر طب کے شعبے میں ہونے والے جدید رجحانات سے باخبر رہیں۔سینئر میڈیکل اساتذہ کے تجربات اور مشاہدات نوجوان نسل کیلئے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام منعقدہ 5 روزہ خصوصی کلینیکل کورس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔