محکمہ فنانس سے ٹی ایم سیز کو فنڈز کی فراہمی کی رپورٹ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے ملازمین کے ریٹائرمنٹ واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے۔۔۔
محکمہ فنانس سے ٹی ایم سیز کو فنڈز کی فراہمی اور تقسیم سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 9 ارب 86 کروڑ روپے کے فنڈز کا مطالبہ کیا ہے ۔ کے ایم سی فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنشنرز کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں ۔