گھوٹکی:ایل پی جی 550روپے کلو بیچی جانے لگی، انتظامیہ خاموش

گھوٹکی:ایل پی جی 550روپے کلو بیچی جانے لگی، انتظامیہ خاموش

گھوٹکی(نمائندہ)حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود گھوٹکی میں مقامی ڈیلرز اور دکاندار سرعام 550 روپے فی کلو تک گیس فروخت کر رہے ہیں۔

 جس سے شہری شدید پریشانی اور مہنگائی کے اضافی بوجھ کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی کی جانب سے تاحال اس غیر قانونی منافع خوری کا 2کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ شہری سرکاری نرخوں کے بجائے دوگنی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں