اقلیتی طلبہ میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب

اقلیتی طلبہ میں تعلیمی وظائف کے  چیک تقسیم کرنے کی تقریب

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق اقلیتی برادری کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 اقلیتوں کو مساوی حقوق، بہتر سہولیات اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے عباسیہ کیمپس کے غلام محمد گھوٹوی ہال میں منعقدہ اقلیتی طلبہ میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں