بارش کے دوران غیر حاضری پر واسا کے 16 ملازمین معطل، 2 سپروائزر بھی شامل

بارش کے دوران غیر حاضری پر واسا کے 16 ملازمین معطل، 2 سپروائزر بھی شامل

مدینہ ٹاؤن سب ڈویژن کے سپروائزر حارث اور پیپلز کالونی نمبر 2 سب ڈویژن کے سپروائزر امین شامل ،آفتاب، سرفراز، عمران، چارلس، عادل، شہزاد، ندیم، افتخار، ستار، کامران، بشیر، شہباز، طارق اور نیاز کو ہٹایا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے بارش کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضری پر آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے 16 ملازمین کو معطل کر دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر او اینڈ ایم کو تین روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ایم ڈی نے بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام آپریشنز سٹاف کو اپنے مقررہ پوائنٹس پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے بارش کے دوران مختلف سب ڈویژنز کے دورے کیے اور ڈیوٹی پوائنٹس پر غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 16 ورکرز کو معطل کر دیا۔ معطل کیے گئے ملازمین میں دو سپروائزر بھی شامل ہیں،  مدینہ ٹاؤن سب ڈویژن کے سپروائزر حارث اور پیپلز کالونی نمبر 2 سب ڈویژن کے سپروائزر امین شامل ہیں۔ آفتاب، سرفراز، عمران، چارلس، عادل، شہزاد، ندیم، افتخار، ستار، کامران، بشیر، شہباز، طارق اور نیاز بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ایم ڈی نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر او اینڈ ایم کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کرکے تین روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں