مختلف اسامیوں کیلئے ایک تحریری ، 10 حتمی نتائج کا اعلان

 مختلف اسامیوں کیلئے ایک تحریری ، 10 حتمی نتائج کا اعلان

محکمہ خزانہ میں ڈپٹی اکاؤنٹینٹ کی اسامیوں پر 60ہزار امیدواروں نے امتحان دیا

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، پیرافورس سمیت مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے ایک تحریری جبکہ دس حتمی نتائج کا اعلان اورکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینو ٹائپسٹ کی3اسامیوں پر17امیدوار ،پیرا فورس ضلع سرگودھا کیلئے سارجنٹ کی 20 اسامیوں پر 20، ضلع ملتان میں سارجنٹ کی 14 اسامیوں پر 14 ،ضلع چنیوٹ میں سارجنٹ کی 10اسامیوں پر10، ضلع لیہ میں سارجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں میں سے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 8 اسامیاں موزوں امیدوار نہ ملنے پرخالی رہ گئیں۔ ضلع خوشاب میں 12 اسامیوں میں سے 2 امیدوار کامیاب، ضلع فیصل آباد میں 19میں سے 3، ضلع وہاڑی میں 10اسامیوں میں سے ایک امیدوار کامیاب، ضلع رحیم یار خان میں 12میں سے ایک،ضلع جھنگ میں 12 میں سے ایک اورضلع گوجرانوالہ میں 14میں سے ایک امیدوار کامیاب قرار پایا ۔ بی اوآر (ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ) میں ضلع چکوال کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر کی اسامی پر ایک امیدوار کامیاب رہا۔ انٹرویو کال لیٹرز پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کر دیئے جائینگے ،ایس ایم ایس اور ای میل پربھی مطلع کیا جائے گا۔دریں اثناپنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام محکمہ خزانہ میں ڈپٹی اکاؤنٹینٹ کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کا دو روزہ سلسلہ لاہور سمیت7 ڈویژنز میں کامیابی سے مکمل ہو گیا ، 60ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ کمیشن کے ممبران ڈاکٹر ارشاد ، احمد علی کمبوہ ودیگرنے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...