بورڈ آف گورنرز اجلاس ، جے آئی سی کی تعمیراتی پیشرفت کاجائزہ

 بورڈ آف گورنرز اجلاس ، جے آئی سی کی تعمیراتی پیشرفت کاجائزہ

256بستروں پر مشتمل دل کا ہسپتال جلد انتظامیہ کے سپرکر دیا جائیگا: بریفنگ

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر)جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں بورڈ آف گورنرز کا 12 واں اجلاس صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی زیر صدارت ہوا۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم، بورڈ ممبر اسد خان، پروین قادر آغا، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ وسیم ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سبرینا جمیل ، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض نے شرکت کی۔ مختلف اسامیوں پر جاری بھرتی عمل اور جناح انسٹیٹیوٹ کی او پی ڈی کو عوام کیلئے کھولنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سلمان رفیق نے کہا انسٹیٹیوٹ عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات دے گا،جلد مکمل فعال کر کے دل کے مریضوں کو نئی سہولتیں فراہم کی جائینگی۔ ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے بریفنگ میں بتایا ادارے کو شفاف اور جدید ہیلتھ ماڈل کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ 256 بستروں پر مشتمل ہسپتال بہت جلد انتظامیہ کو ہینڈ اوور کر دیا جائے گا۔ویڈیولنک پرموجودسیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودنے کہاتمام فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ مختلف اسامیوں پر بھرتی کا عمل 100 فیصد میرٹ پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...