بھکاریوں کی بحالی اورباعزت روزگار کی فراہمی کامنصوبہ

بھکاریوں کی بحالی اورباعزت روزگار کی فراہمی کامنصوبہ

منتخب بھکاریوں کو سمال انڈسٹریز کارپوریشن کاروبار کیلئے 5،5لاکھ تک کے قرضے دیگی

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی کی زیر قیادت بھکاریوں کی بحالی اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے اہم پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ ،اس سلسلے میں سی ٹی او نے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز مبین الٰہی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹرصنان سے ملاقات کی، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے اور مستحق افراد کی بحالی کے مختلف اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔منصوبے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن ابتدائی مرحلے میں 10 مستحق مرد و خواتین بھکاری خاندانوں کی نشاندہی کرے گی، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن منتخب افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے 5،5لاکھ تک کے آسان قرضے فراہم کرے گی۔ بھکاری خاندانوں کے افراد کو مختلف ہنر، بیوٹی کورسز، سلائی کڑھائی اور دیگر فنی تربیت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ وہ مستقل روزگار حاصل کر سکیں۔ بھکاری بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے لاہور کی جھونپڑی آبادیوں میں جھونپڑی سکولزبنانے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔سی ٹی او نے کہا گداگروں کی میپنگ، تحقیق اور پروفائلنگ کے ذریعے انکے ہینڈلرز تک پہنچا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد مستحق افراد کو بھیک مانگنے سے نجات دلا کر انہیں باعزت اور خودمختار زندگی کی طرف لانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...