فیصل آباد بار میں لیڈیز بار کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
خواتین کے لیے سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں :صدر بار
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں لیڈیز بار کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار طارق محمود، سیکرٹری بار کلیم اللہ گل، بار ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور خواتین وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔کمشنر فیصل آباد نے لیڈیز بار کے قیام کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہر شعبے میں ترقی کرتی خواتین کے لیے سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں خواتین وکلا کی سہولت کے لیے تحصیل لیڈیز بار رومز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد بار میں ایک ہزار سے زائد خواتین وکلا کی موجودگی خوش آئند ہے ، اور خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔اس موقع پر خواتین وکلا نے لیڈیز بار کا سنگ بنیاد رکھنے پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا۔ صدر بار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار میں خواتین کو ایک خوشگوار اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔