فیک ڈیٹا ، پر زیرو ٹالرنس، ناقص کارکردگی پر کارروائی کا اعلان
محکموں کی کارکردگی میں بہتری حاصل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ضلع کی کارکردگی اور کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈ پٹی کمشنر نے محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور صوبائی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ فیک ڈیٹا اپ لوڈ کرنے اور غلط رپورٹنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اور تصاویر کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے ، جبکہ فیک انٹری یا غیر مصدقہ معلومات کی صورت میں متعلقہ افسران جوابدہ ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے اے آئی یا ایڈیٹ شدہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ فیلڈ میں متحرک رہنے اور مسائل کے حل کی ہدایت کی۔