ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کا ڈی ایچ  کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی خدمات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کرکے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں براہِ راست فیڈبیک بھی حاصل کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے لواحقین کے لیے انتظار گاہوں، بیٹھنے کے انتظامات اور بنیادی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں