داتا دربار توسیعی منصوبہ ، فنشنگ معیار بہتربنانیکی ہدایت

داتا دربار توسیعی منصوبہ ، فنشنگ معیار بہتربنانیکی ہدایت

بھاٹی چوک انڈر پاس کی کھدائی مکمل ، بیڈ پر کام جاری:ڈی جی کو بریفنگ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔پارکنگ ایریا اور ٹوائلٹ بلاک پر کام بیک وقت جاری ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے فنشنگ کے کاموں کے معیار کو سو فیصد بہتر بنانے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ داتا دربار کے اطراف املاک کی اپ گریڈیشن پر اضافی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کام دن رات جاری ہیں۔بھاٹی چوک انڈر پاس کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں