میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل،میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دی گئی۔
ایم اے او کالج سے شاہدرہ ٹرمینل تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سکیورٹی وجوہات پر سروس محدود کر دی،مینارِ پاکستان کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔