ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو افراد گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) تھانہ روات پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو بندوقیں اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔