آئی جی اسلام آباد کا ریڈ زون کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی جی اسلام آباد کا ریڈ زون کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بجٹ اجلاس کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات، افسران کو خصوصی ہدایات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بجٹ اجلاس کے موقع پر ریڈ زون کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو بھرپور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہا۔ بجٹ اجلاس کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی، اضافی نفری کی تعیناتی، مثر چیکنگ اور جدید سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں