اسلام آباد ،ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
ڈی جی ایکسائز کی زیر صدارت اجلاس،رجسٹرڈ گاڑیوں، ای ٹی بی ویب پورٹل کا جائزہ لیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ سات روزہ کارکردگی اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈائریکٹر ایکسائز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ ایکسائز کی گزشتہ سات روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ گاڑیوں کی اونر شپ ٹرانسفر اور ملکیت کی منتقلی کے نظام پر جامع بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے گاڑیوں کی منتقلی کے لیے قائم ای ٹی بی ویب پورٹل کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں مجموعی رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس کی وصولی، روڈ وائلیشن کی صورت میں جرمانوں کی آن لائن ادائیگی اور ناکہ جات پر افسران کی انفرادی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کے عمل کو مزید آسان اور عوام دوست بنایا جائے ۔ انہوں نے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔