گاڑی کے جعلی دستاویزات تیار کروانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کے جعلی دستاویزات تیار کروانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے دلشاد نامی شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے مبینہ طور پر گاڑی کے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرواتے ہوئے اس کی گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروا لی اور اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔پولیس نے مقدمہ کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔