سابقہ رنجش ،شہری کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ،شہری کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

ملز موں نے اس کے ناک کی ہڈی بھی توڑ دی ،مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سبزی منڈی کے قریب سرفراز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے بھائی کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران اس کے ناک کی ہڈی بھی توڑ دی گئی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں