نابالغ لڑکی اورشادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام

 نابالغ لڑکی اورشادی شدہ خاتون  سے زیادتی کی کوشش ناکام

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نابالغ لڑکی اورشادی شدہ خاتون نے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احسان نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے بتایا کہ۔۔۔

 اسکی 13 سالہ بیٹی گھر کا سودا سلف لینے گلی میں دکان پر گئی تو ملزم نے راستے میں اسے قابو کرلیا اور غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگا۔ بیٹی نے مزاحمت کرکے زیادتی و اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگیا۔ تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے غلام عباس نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ اکیلی گھر موجود تھی کہ ملزم نے اندرگھس کر اسے قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا جواس نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں