پینسرہ کاایک خاندان بار بار لٹ گیا، قانون خاموش

پینسرہ کاایک خاندان بار بار لٹ گیا، قانون خاموش

12 سے زائد وارداتوں کے ملزم ٹھیکریوالا پولیس کی پہنچ سے باہر،نوٹس کامطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا)نواحی علاقے 245 رب عباس پور کے رہائشی ندیم ولد الطاف اور طاہر عباس ولد نواب علی کے خاندان کے ساتھ گزشتہ دہائی کے دوران ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 12 سے زائد سنگین وارداتیں پیش آچکی ہیں مگر ٹھیکریوالا پولیس بیشتر مقدمات میں ملزموں کا سراغ لگانے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے میں ناکام ہے ۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرین کے مطابق وارداتوں کے مقدمات پربھی پولیس کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ کر سکی۔ صرف مقدمہ نمبر 814/25 میں ملزم موقع پر گرفتار ہونے پرچالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ ندیم اور طاہر عباس کا کہنا ہے کہ انکے قریبی رشتہ دار بھی جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر رہے ہیں۔ طاہر عباس کے بھانجے کی دکان پر تین مرتبہ ڈکیتی اور دو مرتبہ چوری کی وارداتیں ہوئیں مقدمات درج ہوئے تاہم ملزم قانون کی گرفت سے باہر ہیں ۔وارداتوں کے دوران نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں جنکی مجموعی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائدبنتی ہے ہے ۔ انہوں نے آئی جی ، آر پی او ، سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مقدمات کی ازسرِنو تحقیقات کروا کر مرکزی ملزموں کو گرفتار کرکے لوٹا گیا مال برآمد کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں