سمن آباد میں زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت

سمن آباد میں زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت

منصوبے سے سمن آباد، ملحقہ علاقوں کے سیوریج مسائل حل ہونگے :ایم ڈی واسا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سمن آباد میں زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مشرقی حصے کے مختلف علاقوں کو سیوریج آپریشنز میں نمایاں ریلیف حاصل ہو۔ ایم ڈی واسانے ڈائریکٹر آپریشنز نعمان نور سمیت دیگر افسر وں کے ہمراہ جوالا نگر، دکن پارک، قاری چوک، مظفر کالونی، نثار کالونی، مسعود آباد، سمن آباد کا دورہ کیا اور واضح کیا کہ سمن آباد میں تعمیر ہونے والے نئے ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر سے متعلقہ علاقوں کے مکینوں کے سیوریج مسائل حل ہونگے ۔ انہوں نے مین فورس لائن کو بچھانے کی سکیم پر کام مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور واضح کیا کہ روزانہ کی بنیاد پراگریس رپورٹ جمع کروائی جائے ۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ سمن آباد ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سمن آباد اور ملحقہ علاقوں کے تمام سیوریج ایشوز حل ہو جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں