دوران ِ سفرخاتون سے نوسرباز نقدی، موبائل لے اڑے

 دوران ِ سفرخاتون سے نوسرباز  نقدی، موبائل لے اڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کو نوسربازوں نے اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے قریب ندا نامی خاتون رکشے میں سوار ہوئی تو رکشے میں پہلے سے موجود خواتین اور ڈرائیور نے اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دیکر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں