عوام کو سہولیات فراہمی میں غفلت ناقابل برداشت :ڈی سی

عوام کو سہولیات فراہمی میں غفلت ناقابل برداشت :ڈی سی

تمام افسر فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنائیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ کی زیر صدارت عوامی خدمات کی بہتری، مؤثر گورننس اور بہترین سروس ڈیلیوری کے فروغ کیلئے کارکردگی ایپ پر کلیدی کارکردگی اشاریوں کی مسلسل اور کڑی مانیٹرنگ کے سلسلے میں جائزہ اجلاس ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ضلعی افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں عوامی ریلیف سے متعلق انتظامی، ترقیاتی اور شہری سہولیات کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ حکومتی ترجیحات کے حصول کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے روٹی کے وزن اور قیمت کی باقاعدہ چیکنگ، بیکری، بریڈ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی اور پرائس کنٹرول میکنزم کو مزید فعال بنانے پر زور دیا،اجلاس میں ایل پی جی کے غیر قانونی سیلز پوائنٹس کے خلاف کارروائیوں، جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ، قبرستانوں، پبلک پارکس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدہ انسپکشن اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تمام افسروں کو فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین سروس ڈیلیوری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں