طلحہٰ سلیم پیپلز پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر

 طلحہٰ سلیم پیپلز پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے نوٹیفکیشن کے ذریعے فیصل آباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما طلحہٰ سلیم ایڈووکیٹ کو ڈویژن فیصل آباد کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا ہے ۔یہ ذمہ داری انہیں پارٹی کے لیے خدمات، تنظیمی صلاحیتوں اور عوامی و سیاسی میدان میں فعال کردار کے اعتراف میں سونپی گئی ہے ۔ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طلحہٰ سلیم ایڈووکیٹ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے پارٹی پیغام کو مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچائیں گے اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں