ملتان میں محرم سکیورٹی کیلئے پولیس، رینجرز کا فلیگ مارچ

ملتان میں محرم سکیورٹی کیلئے پولیس، رینجرز کا فلیگ مارچ

شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ سکیورٹی مشق

ملتان (کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ملتان پولیس اور پنجاب رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر کیا گیا جس کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے کی۔ اس موقع پر ایس پی سٹی بیدار بخت، ایس پی گلگشت سیف اللہ، ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کے اہلکاروں  نے شرکت کی۔فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف اہم مقامات، چوکوں اور مرکزی شاہراہوں سے ہوتا ہوا دوبارہ پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران سکیورٹی اداروں نے اپنی تیاریوں اور موجودگی کا عملی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے ۔ پولیس ہر قسم کی شرپسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں