سی پی او کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ
ملتان(کرائم رپورٹر )سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جلوس ڈیوٹی امام بارگاہ حیدریہ گلگشت اور امام بارگاہ ناظم شاہ مظفرآباد کا دورہ کیا۔
اس دوران ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی اور ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر ان کے ہمراہ تھے ۔سی پی او ملتان نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسر و اہلکاروں کی حاضری اور فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے محرم الحرام کے دوران مکمل چوکسی، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔