وہاڑی میں الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں، عوامی سہولت کا آغاز

وہاڑی میں الیکٹرک بسیں  پہنچ گئیں، عوامی سہولت کا آغاز

وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی)ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید کی 16 جون کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی گزارش پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت  پر وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے فوری اقدامات کیے اور منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔تفصیلات کے مطابق آج الیکٹرک بسیں وہاڑی پہنچ گئیں، جس پر عوامی سطح پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید نے اس پیش رفت پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے ضلع وہاڑی کے متوسط طبقے کو جدید اور باعزت سفری سہولیات میسر آئیں گی، جس سے روزمرہ آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب ثابت ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا بھی باعث بنے گا۔ شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور سستی سفری سہولت فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔عوامی حلقوں نے بھی اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ایسے مزید ترقیاتی منصوبے ضلع وہاڑی میں لائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں