خاتون کو گھریلو رنجش پرقابو کر کر تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش پر خاتون کو قابو کر کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شکور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم امان اللہ نے اسکی ہمشیرہ کو قابو کر لیا اور معمولی رنجش پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔