نہری پانی چوری کرنے پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج

نہری پانی چوری کرنے پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران آٹھ افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں