ماں بیٹی کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ماں بیٹی کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹی کو قابو کر کے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ساجدہ پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم نے دونوں کو قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اسکی بیٹی کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے ۔ جس سے وہ نیم برہنہ ہوگئی۔ بعد ازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں