حسین شہید سہروردی لیبر کالونی بنیادی سہولیات سے محروم

حسین شہید سہروردی لیبر کالونی  بنیادی سہولیات سے محروم

پینسرہ (نمائندہ دنیا)لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین اور حقوقِ خلق پارٹی پنجاب کے صدر لطیف انصاری نے آئی ایل او گورننگ باڈی کے رکن سعد چوہدری کے ہمراہ جھنگ روڈ فیصل آباد پر حسین شہید سہروردی لیبر کالونی چینچل سنگھ والا کا دورہ کیا۔

مکینوں نے وفد کو بجلی، سوئی گیس، سیوریج اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا اورکئی برس گزرنے کے باوجود کالونی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامناہے ۔اس موقع پر لطیف انصاری اورسعد چوہدری نے کہا محنت کشوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں