ورک مین سمیت تمام ملازمین کو حقوق دلائینگے :ڈی جی

ورک مین سمیت تمام ملازمین کو حقوق دلائینگے :ڈی جی

انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداروں سے ملاقات پرمسائل سنے ،حل کااعلان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کے ورک مین سٹاف سمیت تمام ملازمین کے جائز حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا تاکہ وہ اطمینان سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداروں سے ملاقات پرکیا۔ صدر انقلابی ورکرز یونین صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری منیب ریاض، چیئرمین شیخ عمران ودیگر عہدیدار موجود تھے ۔

ڈی جی نے ورک مین ملازمین کی شکایات اور مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر ہی بعض مسائل کے حل کا اعلان کیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ ورک مین ملازمین کی ملازمت سے متعلق تمام معاملات متعلقہ قوانین، سروس رولز اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں نمٹائے جائیں تاکہ کسی ملازم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا انتظامی تمام جائز مطالبات کو قانون اور میرٹ کے مطابق حل کیا جائے گا جبکہ ملازمین کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں