پولیس خدمت مرکز چنیوٹ سے جون میں 9 ہزار سے زائد شہری مستفید، کارکردگی رپورٹ جاری
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس خدمت مرکز چنیوٹ میں جدید سہولیات کے ذریعے شہریوں کو مختلف پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔
پولیس خدمت مرکز چنیوٹ کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 9 ہزار سے زائد شہری مختلف پولیس سروسز سے مستفید ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق پولیس خدمت مرکز کے ذریعے 2,238 لرنر پرمٹ، 947 لرنر پرمٹ کی تجدید، 2,764 نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس اور 14 نئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔